رﺅف صدیقی کا آج سعودی عرب میں نکاح، ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رﺅف صدیقی نے شادی کے لیے ہاں کردی اور ان کے بھی سہرے کے پھول کھلیں گے۔ رﺅف صدیقی کے قریبی ذرائع کا ان کے نکاح کے متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رﺅف صدیقی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں ہو گی۔ نکاح آج 5 اپریل کو مکہ مکرمہ میں شیخ صالح زین العابدین الشیعی پڑھائیں گے۔ رﺅف صدیقی کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔