کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی (نیوز ڈیسک) شیریں جناح کالونی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی شیزار نذیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکا شیریں جناح کالونی میں شیرے کے اسٹوریج ٹینک میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 میں سے 3 افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا اسٹوریج ٹینک میں حادثاتی طور پر گیس بھرنے سے ہوا۔