بااثر افراد کی 14 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرکے 7 ماہ تک زیادتی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقہ فرید کوٹ کے رہائشی شریف ولد محمد علی کی بھانجی کو چند ماہ قبل بازار جاتے ہوئے اوباش ملزمان سجاد، ابوبکر، نوید اور ارسلان وغیرہ نے اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے ہمراہ کے زور پر زبردستی ایک زیر تعمیر مکان میں لے گئے جہاں زبردستی اجتماعی زیادتی کی گئی۔ بعدازاں ملزمان مختلف اوقات کار میں اس کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس سے لڑکی حاملہ ہوگئی۔ متاثرہ خاندان نے ڈی پی او حسن علوی کو وقوعہ سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے فوری طور پر ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان کو مقدمہ درج کرنے اور خاندان کو انصاف کی فوری فراہم کی ہدایت  کردی۔ بااثر ملزمان سات ماہ تک زیادتی کرتے رہے، اس دوران انہوں نے ویڈیوز بھی بنائیں جس کے ذریعے وہ بچی کو بلیک میل کرکے بار بار یہ بھیانک گناہ کرتے رہے یہاں تک حاملہ ہوگئی۔ بچی کے ورثاءکا کہنا ہے کہ ملزمان اتنے بااثر ہیں کہ کوئی ان کی وکالت کرنے کو بھی تیار نہیں ہے، ہماری چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں۔