پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، 5 نئے کیس رپورٹ

لاہور: پنجاب میں ڈینگی کیسز نے سراٹھانا شروع کردیا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے4 کیس لاہور میں اورایک مریض راولپنڈی سے رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال اب تک لاہور میں252 جبکہ صوبہ بھر سے314 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ اس وقت پنجاب بھر میں13 مریض زیر علاج ہیں جن میں 7 لاہور میں ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 273079 ان ڈور مقامات اور 68153 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور 811 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔