پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید خراب

پنجاب اور  خیبر   پختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید  خراب ہوگئی  ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 152  شہری ڈینگی سے بیمار ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کا علاقہ  ترلائی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر  ہے جبکہ  اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اب تک 2000 کے قریب افراد ڈینگی کا شکار ہو  چکے ہیں۔

 پنجاب بھر سے ڈینگی کے مزید 508 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 373 کا تعلق لاہور کے ہیں۔

خیبر پختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 142 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے جس کے بعد  صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3  ہزار  938  ہو گئی ہے۔

سندھ میں مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے جن میں سے  32 مریضوں  کا تعلق کراچی سے ہے۔